کوئٹہ (وېب نیوز) افغان قومی موومنٹ نے سخی سرور چیک پوسٹ پر بلوچستان سے پھل، سبزیاں اور دیگر اشیا لے جانے والی مال بردار گاڑیوں کو مبینہ طور پر بلاجواز روکنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم کے مطابق گاڑیوں کو گھنٹوں روکنے سے پھل اور سبزیاں خراب ہونے کے باعث زمینداروں، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ افغان قومی موومنٹ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ مال بردار گاڑیوں کی غیر ضروری روک تھام ختم اور شاہراہوں پر آمدورفت میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔
