مقامی ۲ ستمبر ۲۰۲۶

تربت میں صحافیوں کو پریس کلب جانے سے روکنے کا واقعہ، تحقیقات کا مطالبہ

کوئٹہ (وېب نیوز) کوئٹہ پریس کلب اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے تربت پریس کلب کے صدر صلاح الدین سلفی اور دیگر صحافیوں کو پریس کلب جانے سے روکنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ صحافیوں کو مبینہ طور پر پریس کلب میں داخلے سے روکنا آزادی صحافت کے لیے تشویشناک ہے۔ دونوں تنظیموں نے انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں سے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کا مطالبہ کیا۔