کوئٹہ (وېب نیوز) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا عبدالقادر لونی نے بدامنی، مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات پر بھاری لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کی 3 ستمبر کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، سرحدی تجارت کی بندش اور چیک پوسٹوں کے مسائل نے بلوچستان کے عوام اور تاجروں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ مولانا عبدالقادر لونی نے حکومت سے بدامنی کے خاتمے، سرحدی تجارت کی بحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔
