مقامی ۲ ستمبر ۲۰۲۶

نوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگ، ایک افغان باشندہ جاں بحق، 3 زخمی

نوشکی (وېب نیوز) نوشکی کے علاقے احمدوال میں خاران کراس کے مقام پر گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک افغان باشندہ جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گاڑی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے سوار تھے جو کوئٹہ جارہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 50 سالہ افغان شہری گل احمد جاں بحق جبکہ ڈرائیور زاہد مینگل اور دو افغان باشندے عبدالکریم اور اللہ داد زخمی ہوئے۔ لاش اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات اور سرکاری مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔