مقامی ۱ ستمبر ۲۰۲۶

زیارت کراس واقعہ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 کا امدادی آپریشن

کوئٹہ (ویب نیوز) زیارت کراس میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد بلوچستان حکومت کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے، میونسپل کارپوریشن کوئٹہ اور ریسکیو 1122 نے بھرپور امدادی کارروائیاں کیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر اسٹاف افسر سید امین نے رات بھر موقع پر موجود رہ کر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی، جبکہ زخمیوں اور متاثرہ افراد کو طبی امداد اور محفوظ مقامات پر منتقلی کے اقدامات کیے گئے۔