اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹ میں امریکی ڈالر میں نئے بینچ مارک یورو بانڈز جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق 5 سالہ اور 10 سالہ مدت کے دو حصوں پر مشتمل یورو بانڈز کی پیشکش شروع کی گئی ہے، تاہم حتمی اجرا عالمی مارکیٹ کی صورتحال سے مشروط ہوگا۔ وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں مسلسل بہتری، مضبوط معاشی بنیادی عوامل اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کے باعث عالمی سرمایہ مارکیٹ تک دوبارہ رسائی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق یورو بانڈ کا اجرا عالمی کیپٹل مارکیٹ میں پاکستان کی دوبارہ واپسی کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔
