مقامی ۱ ستمبر ۲۰۲۶

بلوچستان ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کا جنرل کونسل اجلاس 5 ستمبر کو طلب

کوئٹہ (ویب نیوز) بلوچستان ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کا تیسرا جنرل کونسل اجلاس 5 ستمبر 2026 کو سہ پہر 3 بجے فٹبال ہاؤس، ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔ بلوچستان ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جنرل کونسل کے تمام ارکان، ایگزیکٹو کونسل جبکہ رجسٹرڈ اضلاع کے صدور اور سیکریٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ ایجنڈے کے مطابق تیاری مکمل کرکے مقررہ وقت پر اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ایسوسی ایشن سے متعلق مختلف تنظیمی امور اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر ایک سادہ تقریب بھی منعقد ہوگی، جس میں بلوچستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے فراہم کردہ کھیلوں کا سامان رجسٹرڈ اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا۔