پاکستان ۳۰ اگست ۲۰۲۶

پشاور میں تھانے پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام، بارودی مواد احاطے میں گرنے سے محفوظ رہا

کوئٹہ (ویب نیوز) پشاور کے تھانہ متنی پر دہشت گردوں کی جانب سے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ سی سی پی او میاں سعید کے مطابق دہشت گردوں نے ڈرون کے ذریعے تھانے پر بارودی مواد پھینکنے کی کوشش کی، تاہم حفاظتی اقدامات کے باعث حملہ ناکام ہوگیا۔ تھانے کے گرد نصب حفاظتی جالی کے باعث بارودی مواد احاطے کے اندر نہیں گر سکا اور واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سی سی پی او کے مطابق نواحی علاقوں کے پولیس تھانوں کو بھی خصوصی حفاظتی جال کے ذریعے محفوظ بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔