راولپنڈی (ویب نیوز) اڈیالہ روڈ پر چیکنگ کے دوران 4 ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں مبینہ ٹارگٹ کلر عدنان ہلاک جبکہ اس کے 3 ساتھی فرار ہوگئے، کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق ہلاک ملزم راولپنڈی اور اسلام آباد میں 30 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا اور گزشتہ سال کہوٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے دوران 4 افراد کے قتل میں بھی ملوث تھا، حکام کے مطابق ملزم کرپا میں 2 سگے بھائیوں کے قتل کے مقدمے میں بھی پولیس کو مطلوب تھا، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
