اسلام آباد (ویب نیوز) سی این این کی صحافی بیکی اینڈرسن نے بیرونِ ملک مقیم پی ٹی آئی رہنما کا انٹرویو نشر کیا جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا گیا، تاہم پاکستانی حکومت نے عمران خان کی صحت اور جیل میں حالات سے متعلق سی این این کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مناسب طبی سہولیات، اہل خانہ سے ملاقات، فون کالز، گھر کے پکے کھانے اور ورزش کی سہولت حاصل ہے، حکومت کے مطابق عمران خان سے تقریباً 198 ملاقاتیں اور 30 طبی معائنے کیے گئے ہیں، جبکہ ان کے دونوں بیٹوں کے پاس درست نائیکوپ موجود ہیں جو پاکستان میں داخلے کے لیے قابل قبول سفری دستاویز ہے، حکومت نے سی این این پر زور دیا کہ آئندہ رپورٹنگ میں تصدیق شدہ جیل اور طبی ریکارڈ کو سیاسی نوعیت کے متنازع دعووں سے الگ رکھا جائے، بعد ازاں بیکی اینڈرسن نے حکومتی مؤقف بھی اپنے سماجی رابطے کے اکاؤنٹ پر شیئر کردیا۔
