کوئٹہ ( ویب نیوز ) مرحوم نذیر احمد صافی (پی ٹی سی ایل) کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔ مرحومہ حاجی وزیر احمد صافی، ڈاکٹر منیر احمد صافی، علی احمد صافی اور جان محمد صافی کی بھابھی، جبکہ ڈاکٹر محمد اکبر صافی، نصیر احمد صافی، جمیل احمد صافی اور ظفر خلیل صافی کی بہن تھیں۔۔ ملک انور سلیم کاسی، سید انور شاہ، ملک حبیب اللہ کاسی، نور خان محمد حسنی، ڈاکٹر ضیاء، پروفیسر عبدالرشید کاکڑ اور اکبر خان یاسین زئی نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
