مقامی ۲۷ اگست ۲۰۲۶

کچلاک بائی پاس پر فائرنگ، افغانستان کے سابق حکومتی نمائندے قتل

کوئٹہ (ویب نیوز) کچلاک بائی پاس پر ڈی ایچ اے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے افغانستان کے سابق حکومتی نمائندے کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔