اسلام آباد( ویب نیوز )صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو آگے لے جانے اور عوام کو حقیقی ریلیف دینے کے لیے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، کسی کو اچھا لگے یا نہ لگے نئے صوبے بنانا ہوں گے، جو اس مقصد میں ساتھ دے گا وہ ساتھ رہے گا ورنہ اسے جانا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ اور بہاولپور صوبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں جبکہ سرائیکی صوبے، ملتان اور دیگر انتظامی یونٹس کا قیام بھی ہونا چاہیے۔
