مقامی ۲۷ اگست ۲۰۲۶

پنجگور، گوارگو کاٹاگری میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

پنجگور ( ویب نیوز )پنجگور کی تحصیل گوارگو کے علاقے کاٹاگری میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ممتاز ولد محمد امین ساکن کاٹاگری پنجگور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔