پاکستان ۲۶ اگست ۲۰۲۶

سعودی عرب سے اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری چاہتے ہیں وزیراعظم

اسلام آباد( ویب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے، سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں سعودی کاروباری وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، سعودی وفد نے زراعت، بندرگاہوں، شاہراہوں، ہوائی اڈوں، رئیل اسٹیٹ، توانائی، بجلی کی تقسیم اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا، وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حکومت سے حکومت اور کاروبار سے کاروبار تعاون کے لیے یہ بہترین وقت ہے۔