دولنگی( ویب نیوز) قلعہ عبداللہ کے علاقے دولنگی میں مقامی آبادی اور مسلح افراد کے درمیان تصادم کی اطلاع ہے، ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے اقبال ترین کی گاڑی روکنے کی کوشش کی جس پر گاڑی سواروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے بعد مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے پہاڑی کی جانب چلے گئے اور وہاں سے بھی فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا، مقامی ذرائع کے مطابق سیگی قبائل نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جوابی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
