مقامی ۲۶ اگست ۲۰۲۶

قلات میں ٹرکوں پر مسلح افراد کا حملہ، 6 گاڑیوں کو نقصان

قلات (ویب نیوز) قلات شہر کے قریب مسلح افراد نے ٹرکوں کے ایک قافلے پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 6 ٹرکوں کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ ٹرانسپورٹرز کے ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔