پاکستان ۲۶ اگست ۲۰۲۶

ہندوستان کی آزادی 2046 میں ختم ہونے کا دعویٰ، 99 سالہ لیز کا خط

نئی دہلی( ویب نیوز) سوشل میڈیا پر ایک مبینہ تاریخی خط گردش کر رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندوستان کو 15 اگست 1947 سے برطانوی تاج کی جانب سے 99 سالہ لیز پر آزادی دی گئی تھی اور اس کی مدت 2046 میں ختم ہوگی، مبینہ خط پر 14 اگست 1947 کی تاریخ اور بکنگھم پیلس لندن کا حوالہ دیا گیا ہے، تاہم تاریخی تحقیق اور دستیاب ریکارڈ کے مطابق یہ خط جعلی اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ قرار دیا گیا ہے، جبکہ انڈین انڈیپنڈنس ایکٹ 1947 میں بھارت کی آزادی کے لیے 99 سالہ لیز یا 2046 میں آزادی ختم ہونے کی کوئی شرط موجود نہیں۔