اسلام آباد (ویب نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کی جانب سے مضبوط حکمت عملی نہ ہونے کا فائدہ اٹھا رہی ہے، حکومت جس طرح کی قانون سازی کر رہی ہے اس کے لیے مضبوط اپوزیشن اتحاد بنایا گیا ہے، اپوزیشن اتحاد اسمبلی کے اندر ہی ہوگا۔
