پاکستان ۱۴ مئی ۲۰۲۶

ایوانِ صدر میں عسکری اعزازات کی تقریب، صدر آصف زرداری نے فوجی افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا

اسلام آباد (صداقت انٹرنیشنل) ایوانِ صدر میں عسکری اعزازات تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت Asif Ali Zardari نے قومی خدمات اور بہادری کے اعتراف میں فوجی افسران اور جوانوں کو مختلف اعزازات سے نوازا۔تقریب کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا، تاہم یہ اعزاز ان کے اہلِ خانہ نے وصول کیا۔ وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے سپاہی ثوبان مجید بلوچ شہید اور سپاہی اسرار محمد کو بھی ان کی غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں ستارہ بسالت دیا گیا۔اس کے علاوہ بے مثال کارکردگی اور نمایاں خدمات پر ایئر مارشل کاشف قمر، ایئر مارشل عامر شہزاد اور میجر جنرل محمد شاہد ابڑو کو ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ میجر جنرل سبطین رفیق کو بھی شاندار خدمات پر ہلال امتیاز (ملٹری) دیا گیا۔دیگر اعلیٰ فوجی افسران میں ریئر ایڈمرل مظہر محمود ملک، میجر جنرل ملک مقبول رضا، ایئر وائس مارشل شاہد منصور جہانگیری، ایئر وائس مارشل خالد محمود اور میجر جنرل اعجاز احمد کو بھی قومی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ مزید برآں ریئر ایڈمرل رضوان صادق، میجر جنرل ملک محمد شہزاد، میجر جنرل عامر اشفاق کیانی، ایئر وائس مارشل طاہر محمود، میجر جنرل قیصر سلیمان، میجر جنرل عمر نسیم اور میجر جنرل لقمان حفیظ کو بھی غیر معمولی خدمات پر یہ اعزازات دیے گئے۔