اسلام آباد (ویب نیوز) وفاقی دارالحکومت کی پولیس کا کہنا ہے کہ سرحد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں طلبہ کے مظاہرے کے دوران ایک طالبعلم پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اسلام آباد پولیس کے اے آئی جی حمزہ ہمایوں کے مطابق مذکورہ فوجی افسر کو حفاظتی تحویل میں لے کر فوج کے اعلیٰ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے، جہاں ان کے خلاف سمری کورٹ مارشل کا ٹرائل شروع ہونے کے قوی امکانات ہیں، جبکہ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی قیادت نے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے۔
