پاکستان ۲۴ اگست ۲۰۲۶

متحدہ اپوزیشن کا پارلیمنٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب نیوز) متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کے پہلے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی، جے یو آئی، پی کے میپ، ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل نے تمام قومی امور پر مشترکہ موقف اپنانے، مہنگائی، بے روزگاری، پیٹرولیم مصنوعات اور یوٹیلیٹی بلز میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت کو پارلیمنٹ میں بھرپور ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا۔ اجلاس کے بعد محمود خان اچکزئی نے کہا کہ گھٹن کے ماحول میں اپوزیشن آئین کی بالادستی، آزاد عدلیہ اور جمہوری نظام کی تشکیل نو کے لیے متحد ہوئی ہے، جبکہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں، اندرونی کمزوریوں کو چھپایا نہیں جاسکتا اور مشکل حالات میں صوبوں کے حوالے سے بھی سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔