پاکستان ۲۴ اگست ۲۰۲۶

اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف میں شامل جماعتوں نے مشترکہ اپوزیشن قائم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے، جس کے تحت پارلیمنٹ میں قانون سازی اور دیگر معاملات پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔ اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور آج سے مشترکہ سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا جا رہا ہے، جبکہ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے امید ظاہر کی کہ اس اتحاد سے پاکستان کی بہتری اور ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔