پشاور (ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے پشاور تعلیمی بورڈ کی جانب سے مختلف فیسوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ کو طلبا کی سہولت کے بجائے پیسے بنانے کی مشین بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی سال میں مختلف فیسوں میں 100 فیصد تک اضافہ ناقابلِ جواز ہے، جبکہ غریب خاندانوں کے طلبا کے لیے یہ فیسیں تعلیم جاری رکھنے میں بڑی رکاوٹ بن رہی ہیں۔ ایمل ولی خان نے مطالبہ کیا کہ فیسوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا جائے، بورڈ کے مالی معاملات کا شفاف آڈٹ کرایا جائے اور طلبا کے امتحانی نتائج، فیل کیے جانے اور ری ٹوٹلنگ سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے مؤثر نظام قائم کیا جائے۔
