تازہ ترین ۲۴ اگست ۲۰۲۶

سابق گورنر بلوچستان جنرل (ر) عمران اللہ خان کے انتقال پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا اظہارِ تعزیت

کوئٹہ (ویب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق گورنر بلوچستان جنرل (ر) عمران اللہ خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم ان کے والد میر غلام قادر بگٹی کے قریبی دوست اور دیرینہ رفیق تھے اور ان کے خاندان سے گہرے مراسم رکھتے تھے۔ وزیراعلیٰ نے جنرل (ر) عمران اللہ خان کو باوقار، مخلص اور قابلِ احترام شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا ہمیشہ محسوس کیا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور سوگوار خاندان کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔