کوئٹہ (ویب نیوز) کوئٹہ کے علاقے ڈگاری میں مسلح افراد کی جانب سے کئی گھنٹوں تک مبینہ ناکہ بندی اور وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی اسنیپ چیکنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے پنجاب جانے والی تین گاڑیوں کے ٹائروں پر فائرنگ کرکے انہیں نقصان پہنچایا اور بعد ازاں تینوں ڈرائیوروں کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے حوالے سے تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں اور متعلقہ حکام نے بھی اس واقعے کی سرکاری طور پر نہ تصدیق کی ہے اور نہ تردید۔
