کوئٹہ (ویب نیوز)سردارزادہ بسم اللہ ساسولی کوئٹہ سے پنجپائی سرلٹ جاتے ہوئے سلطان دولنگی کے علاقے میں مسلح افراد کی جانب سے گاڑی سمیت اغوا کیے جانے کی اطلاع ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ ڈبل کیبن گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ سلطان دولنگی کے قریب کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے مسلح افراد نے انہیں زبردستی روک کر گاڑی سمیت اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد سردارزادہ بسم اللہ ساسولی اور ان کے اہلِ خانہ کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوسکا، جس کے باعث علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے۔ خاندانی ذرائع اور مقامی افراد نے حکام کو واقعے سے آگاہ کر دیا ہے اور ان کی بحفاظت واپسی کے منتظر ہیں۔
