اسلام آباد(ویب ڈیسک)مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی، جس میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس بھی شریک ہوئے، ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور، اپوزیشن جماعتوں کے باہمی تعاون اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرکے بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا، اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور جمہوریت میں اپوزیشن کی آواز دبانے کے بجائے سنی جانی چاہیے، ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ متحدہ اپوزیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ پہلا اجلاس تھا، مزید مشاورت اور سیاسی جماعتوں سے رابطے کیے جائیں گے جبکہ آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر بھی بات ہونی چاہیے۔
