تازہ ترین ۱۵ اگست ۲۰۲۶

کویٹہ۔ تفتان نوکنڈی کے درمیان مسلح افراد کی کارروائی، N-40 شاہراہ پر 3 گاڑیاں نذرِ آتش

کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی) نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ-تفتان قومی شاہراہ پر تین گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تفتان اور نوکنڈی کے درمیانی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ-تفتان قومی شاہراہ (N-40) پر کارروائی کرتے ہوئے تین گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

ٹرانسپورٹ ذرائع کے مطابق نذرِ آتش کی جانے والی گاڑیوں میں ایک ٹرالر، ایک 10 ویلر ٹرک اور ایک آئل ٹینکر شامل ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ مسلح افراد واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔