تازہ ترین ۱۴ اگست ۲۰۲۶

جشنِ آزادی کے موقع پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کو خوبصورت لائٹس سے سجا دیا گیا

کوئٹہ (ویب نیوز) جشنِ آزادی کی آمد کے موقع پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کو خوبصورت اور رنگ برنگی لائٹس سے سجا دیا گیا ہے۔ عمارت کی برقی سجاوٹ نے جشنِ آزادی کی خوشیوں اور قومی جذبے کو مزید اجاگر کردیا ہے، جبکہ شہریوں نے خوبصورت لائٹنگ کو سراہتے ہوئے یومِ آزادی کے موقع پر وطن سے محبت اور قومی یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔