پاکستان ۱۴ اگست ۲۰۲۶

ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 15 اگست، 12 ربیع الاول 26 اگست کو ہوگی

کوئٹہ (ویب نیوز) ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ملک بھر میں یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ جبکہ 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کے کوہسار بلاک میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس کے بعد چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا۔ سپارکو نے بھی 13 اگست کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم قرار دیے تھے اور بتایا تھا کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 20 گھنٹے 53 منٹ ہوگی۔