کوئٹہ (ویب نیوز) اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق خان اچکزئی کے بڑے صاحبزادے ثناء اللہ خان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ کل شام 4 بجے ادا کی جائے گی۔ ثناء اللہ خان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اچکزئی خاندان سے دلی تعزیت کی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
