تازہ ترین ۱۲ اگست ۲۰۲۶

ژوب اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ

کوئٹہ(ویب نیوز) بلوچستان کے ضلع ژوب اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے 75 کلومیٹر شمال مشرق میں بتایا گیا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔