کوئٹہ (وېب نيوز)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکتوبر 2025 کے بعد سے ان کی بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بارہا درخواستوں کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، حکومت سے مطالبہ ہے کہ انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے اور وکلا و اہل خانہ کی بھی ان سے ملاقات کرائی جائے۔
