پاکستان ۱۲ اگست ۲۰۲۶

امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب، خواجہ آصف کا اہم انکشاف

کوئٹہ (ویب نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران ایک بار پھر امن معاہدے یا کسی سمجھوتے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو تین روز سے ملنے والے اشارے ظاہر کرتے ہیں کہ دونوں فریق کسی معاہدے کی طرف بڑھ رہے ہیں، جبکہ پائیدار امن پورے خطے کے مفاد میں ہوگا۔ خواجہ آصف کے بیان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کرکے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ قطر نے بھی آبنائے ہرمز کھولنے کے معاملے پر ایران اور عمان کے مذاکرات کو پیش رفت کے مرحلے میں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو سیاسی بلیک میلنگ کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔