کوئٹہ (یب نیوز) ریلوے ذرائع کے مطابق سکیورٹی وجوہات کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو 11 سے 14 اگست 2026 تک چار روز کے لیے معطل رکھا جائے گا۔ اس دوران کوئٹہ سے راولپنڈی اور پشاور سے کوئٹہ کے درمیان جعفر ایکسپریس کی امدورفت نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ٹرین سروس معطل کرنے کا مقصد موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مسافروں، ریلوے ملازمین اور ریلوے تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ جعفر ایکسپریس کی معطلی کے باعث کوئٹہ، راولپنڈی، پشاور اور راستے کے دیگر اسٹیشنوں سے سفر کرنے والے مسافروں کے سفری منصوبے متاثر ہو سکتے ہیں اور انہیں متبادل سفری ذرائع اختیار کرنا پڑ سکتے ہیں۔ ریلوے حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ سفر سے قبل متعلقہ ریلوے اسٹیشنوں، بکنگ دفاتر یا حکام سے ٹرین کی روانگی اور سروس کی بحالی سے متعلق تازہ معلومات حاصل کریں۔ ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس سروس دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ سکیورٹی صورتحال کے جائزے کے بعد کیا جائے گا اور حالات معمول پر انے کی صورت میں 14 اگست کے بعد ٹرین سروس بحال کی جا سکتی ہے۔
