تازہ ترین ۱۰ اگست ۲۰۲۶

کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث موبائل اور انٹرنیٹ سروسز اچانک بند

کوئٹہ (ویب نیوز) ــ سیکیورٹی خدشات کے باعث بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز اچانک معطل کر دی گئی ہیں، جس کے باعث شہریوں کو باہمی رابطوں اور روزمرہ آن لائن امور کی انجام دہی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش سے موبائل ڈیٹا، آن لائن خدمات اور دیگر مواصلاتی سہولیات بھی متاثر ہوئی ہیں۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سروسز کی معطلی کی وجوہات اور ان کی بحالی کے حوالے سے تاحال متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کے بارے میں واضح معلومات فراہم کی جائیں اور سیکیورٹی حالات معمول پر آتے ہی موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کو جلد از جلد بحال کیا جائے۔