پاکستان ۹ اگست ۲۰۲۶

صدر آصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، سیاسی و قومی امور پر گفتگو

کوئٹہ (ویب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران مختلف اہم معاملات پر گفتگو ہوئی، تاہم ملاقات کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔