پاکستان ۵ اگست ۲۰۲۶

وفاقی وزیر ریلوے کا دو بند ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان

کوئٹہ (ویب نیوز) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے دو بند ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز بابو مسافر ٹرین اور ساندل ایکسپریس کو دو ہفتے بعد دوبارہ بحال کر دے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے لالہ موسیٰ جانے والی بابو مسافر ٹرین 20 اگست جبکہ ملتان سے جھنگ اور سرگودھا کے راستے چلنے والی ساندل ایکسپریس 21 اگست سے دوبارہ آپریشن شروع کرے گی۔ دونوں ٹرینیں کورونا وبا کے باعث بند کی گئی تھیں۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ٹرینوں کی بحالی کا فیصلہ مسافروں کے مطالبے اور ریلوے کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال مزید بند ٹرینیں بحال کی جائیں گی جبکہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق مسافروں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔