پاکستان ۴ اگست ۲۰۲۶

یومِ استحصال کشمیر، مسلح افواج کا کشمیری عوام سے یکجہتی کے عزم کا اعادہ

کوئٹہ (ویب نیوز)یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاکستان کی عسکری قیادت نے کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی اور ان کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ حل سے ہی ممکن ہے۔ عسکری قیادت نے بھارتی غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال، آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششوں اور دیگر اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔