کوئٹہ (ویب نیوز)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ایک وفد نے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام (ف) بلوچستان کے صوبائی امیر اور سینیٹر مولانا عبدالواسع سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے مولانا عبدالواسع کو 17 اگست کو “شہیدانِ اگست” کی برسی کے موقع پر منعقد ہونے والے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔ اس موقع پر جے یو آئی (ف) کے صوبائی جنرل سیکریٹری آغا محمود شاہ بھی موجود تھے، جبکہ اے این پی کے وفد میں داد خان اچکزئی، مابت کاکا، ملک امان اللہ کاکڑ، جاوید خان کاکڑ، رشید خان ناصر، انور خان مندوخیل اور کوئٹہ کے ضلعی صدر ثناء اللہ کاکڑ شامل تھے۔
