تازہ ترین ۴ اگست ۲۰۲۶

بہت کما لیا، اب امریکیوں کو سستا تیل فراہم کرو، ٹرمپ کی تیل کمپنیوں کو تنبیہ

کوئٹہ (ویب نیوز): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی تیل کمپنیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے موجودہ عالمی صورتحال سے بھرپور منافع کمایا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ امریکی عوام کو سستا تیل فراہم کریں۔ ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران تنازع کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے سے کمپنیوں نے غیرمعمولی فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے شیوران کے چیف ایگزیکٹو مائیک وارتھ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے انٹرویو میں ٹرمپ انتظامیہ کی توانائی پالیسی اور وینزویلا میں امریکی کمپنیوں کی واپسی میں حکومت کے کردار کا ذکر نہیں کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی پالیسیوں کے باعث امریکی تیل کمپنیاں دوبارہ وینزویلا میں کاروبار کر رہی ہیں، اس لیے انہیں عوام کو ریلیف دیتے ہوئے تیل کی قیمتوں میں کمی کرنی چاہیے۔