دنیا ۱۲ مئی ۲۰۲۶

ایران کیساتھ جنگ بندی نافذالعمل، ضرورت پڑنے پر کارروائی کیلئے مکمل تیار ہیں: امریکی وزیر جنگ

واشنگٹن(ڈیلی صداقت ویب نیوز)واشنگٹن سے جاری اپنے بیان میں پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مسائل کے حل ہمارے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شرائط پر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کو تمام پہلوؤں سے جیت چکے ہیں، ایرانیوں کو ہماری جیت کا یقین ہوچکا ہے اسی لیے مذاکراتی ٹیبل پر بیٹھنے کی ہامی بھری تھی۔پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ایران میں تمام مقاصد کے حصول کے لیے ہمارے پاس وافر ہتھیار موجود ہے۔