مقامی ۳ اگست ۲۰۲۶

ریلوے ٹریک کے قریب بم دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ(ویب نیوز) تھانہ خالق شہید کی حدود میں عثمان پیرکانی کے گھر کے قریب ریلوے پٹری کے ساتھ نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم تخریب کاروں نے ریلوے ٹریک کے قریب بم نصب کیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔