کوئٹہ(وېب نیوز) مستونگ کے علاقے سراوان لائبریری کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے اہلکار کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق اہلکار کی شناخت احسان ولد جان محمد لہڑی سکنہ کلی شیخان کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد لاش کو شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس تھانہ سٹی مستونگ نے مقدمے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔
