چمن (سید سردار محمد خوندئی) کوئٹہ-چمن قومی شاہراہ پر کوژک ٹاپ شیلاباغ کے مقام پر ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔
تفصیلات کے مطابق حادثے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کے بعد لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہیں۔
