کوئٹہ(ویب نیوز)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی کوئٹہ ضلعی کمیٹی کے اجلاس میں امن و امان کی خراب صورتحال، عوامی مسائل اور معاشی دباؤ پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں 5 اگست کے احتجاجی مظاہرے کی تیاری کی ہدایت بھی دی گئی۔ پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، شاہراہوں پر مسافروں اور ٹرانسپورٹ پر حملے روکے جائیں، سانحہ سورنج کی مکمل تحقیقات کی جائیں، متاثرہ خاندانوں کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے اور بجلی، گیس، صاف پانی، مہنگائی اور بدامنی جیسے مسائل کے حل کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔
