پاکستان ۲ اگست ۲۰۲۶

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خطرات بڑھنے کا خدشہ

اسلام آباد (ویب نیوز): بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق سلال ڈیم سے متعدد بار پانی چھوڑنے کے بعد اب بگلیہار ڈیم سے بھی پانی کا نیا ریلہ چھوڑ دیا گیا ہے، جس کے باعث پاکستان میں ممکنہ سیلابی خطرات بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع نے اس صورتحال کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی آبی سرگرمیوں سے پاکستان کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔