پاکستان ۲ اگست ۲۰۲۶

شمالی وزیرستان میں آپریشن، 5 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی شہید

راولپنڈی (ویب نیوز): سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 5 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر حافظ احسان الٰہی شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید افسر نے اپنے دستے کی بہادری سے قیادت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، جبکہ علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور جوانوں کی قربانیاں قومی سلامتی کے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔