اسلام آباد (ویب نیوز): اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے حق میں ہتکِ عزت کا دعویٰ منظور کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو 25 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ مراد سعید کی جانب سے احسن اقبال پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ثابت نہیں ہو سکے اور ان کے بیانات سے احسن اقبال کی ساکھ، عزت اور وقار کو نقصان پہنچا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اگرچہ احسن اقبال نے 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا، تاہم شواہد کی بنیاد پر 25 لاکھ روپے ہرجانہ مناسب قرار دیا گیا۔
